اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آج شام ترکی روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر رجب طیب اردگان نے اتوار کو ترکی کے صدارتی انتخابات کے آخری مرحلے میں کامیابی حاصل کی تھی اور وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ شہباز شریف آج ترکی روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ شہباز شریف ترکی کا اہم دورہ کریں گے، وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا دورہ ترکی پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔