173
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سرکاری افسران کے اثاثوں کو پبلک کرنے کے لیے اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بیوروکریسی کے غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، بیوروکریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کو پبلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، شفافیت اور احتساب کے لیے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا الیکٹرانک نظام قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ .
مزید برآں بینک اکاؤنٹس کھولنے سے پہلے بیوروکریسی کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے ایف بی آر سے معلومات حاصل کر سکیں گے، بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو تمام معلومات دینا ہوں گی۔