اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) یورپی ملک مالٹا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو یورپی ملک مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے اگلے ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ اعلان مالٹی کے وزیر اعظم نے ایک سیاسی تقریب کے دوران کیا، جس میں انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر خاص طور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مقامی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
مالٹی کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے کہا کہ ہم انسانی المیے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے اور فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا ایک اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ 20 جون کو اسرائیل فلسطین تنازعہ پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔مالٹا نے گزشتہ سال اپریل میں فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کے حق میں سلامتی کونسل میں ووٹ دیا تھا۔تاہم اس نے ابھی تک فلسطینی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ اب تک اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 147 فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم پچھلے سال آرمینیا، سلووینیا، آئرلینڈ، ناروے، اسپین، بہاماس، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، جمیکا اور بارباڈوس بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے۔