اردو ولڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو سزا دینے کے یہ فیصلے پاکستان کے شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (آئی سی سی پی آر) سے متصادم ہیں، جس کی پاکستان نے توثیق کی ہے۔
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے تحت ہر کسی کو منصفانہ اور عوامی سماعت کا حق حاصل ہے،۔مزید برآں، آرٹیکل 14 یہ بھی بتاتا ہے کہ فوجداری مقدمات میں فیصلے عوام میں کیے جائیں گے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان نے یورپی یونین کی جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنسز (GSP+) کے تحت آئی سی سی پی آر سمیت 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عمل کیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو تجارتی مراعات حاصل ہیں۔یاد رہے کہ 20 دسمبر کو پاکستان میں 9 مئی کو ہونے والے سانحے میں ملوث 25 افراد کو فوجی عدالتوں نے 2 سے 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ان افراد پر ریاستی اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا الزام تھا جس کے نتیجے میں فوجی عدالتیں ان کے خلاف مقدمات کی سماعت کرتی تھیں اور سزائیں سناتی تھیں۔