94
آج کے دن 1949 میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان، بھارت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کی۔اس دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ بھارتی قبضے کے 76 سال کشمیریوں پر ظلم و ستم کی دکھ بھری داستان ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ 75 سال قبل کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کا احترام کرے۔حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے الحاق کا فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج تک اس قرارداد پر عمل نہیں ہو سکا۔