الیکشن کیس میں فل کورٹ بھی بن جاۓ ہمیں فرق نہیں پڑے گا،عمران خان

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

لاہور زمان پارک میں عمران خان سے پارٹی کے صدر پرویزالٰہی نے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ میں فل بینچ بھی بن جائے ہمیں فرق نہیں پڑتا، آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونا چاہیے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ ن لیگ عدلیہ تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سپریم کورٹ کے خلاف سازش کا عوام بھرپور جواب دیں گے، آٹے کی لائنوں میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا کیس زیر سماعت ہے اور اٹارنی جنرل و سیاسی جماعتوں کے بار بار مطالبے کے باوجود عدالت نے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com