اس حکومت میں بھی اتنے لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں جتنے پہلے ہو رہے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ اس حکومت میں بھی اتنے لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں جتنے پچھلی حکومت میں ہو رہے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اٹارنی جنرل اور درخواست گزار کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست پر سماعت کرنے والے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ہوم سیکرٹری، پولیس، وزارت دفاع اور ایف آئی اے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس نہیں ہے۔ اگر وہ کسی عام آدمی یا ریاستی اہلکاروں کے ذریعہ لاپتہ ہیں دونوں ہی جرم ہیں مجھے امید ہے کہ اٹارنی جنرل کی کوششوں سے یہ لوگ بازیاب ہو جائیں گے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس حکومت میں بھی اتنے لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں جتنے پچھلی حکومت میں ہو رہے تھے لیکن ہمیں فیصلہ کرنے کے لیے آئین اور قانون کو دیکھنا ہو گا۔
عدالت کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی نفرت انگیز تقریر کرے تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے، اس میں بھائیوں کا کیا قصور؟ باپ کو بیٹے کے لیے اور بیٹے کو باپ کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، ہم بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔
جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ کل حالات بدل سکتے ہیں لیکن عدالت نے وہی رہنا ہے، ہم سے پوچھیں، ان میں اور ان میں کوئی فرق نہیں، ہمیں آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے۔
ایڈووکیٹ بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اظہر مشوانی کو فون پر بتایا گیا کہ ان کا بھائی اسلام آباد میں ہے، اظہر مشوانی کو انسانی حقوق سے متعلق ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ اس نمبر کے مطابق دو بھائیوں میں سے ایک کا ہے، جو رپورٹ پیش کی گئی اس میں کہا گیا کہ اس کا ڈیٹا دستیاب نہیں
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس کا مطلب ہے ڈیٹا ڈیلیٹ ہو گیا، ڈیٹا ریکور بھی کیا جا سکتا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ یرغمالیوں کو گھروں سے اٹھانے والی گاڑیوں کے روٹس بھی ٹریس کیے جائیں، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج ہے؟
عدالت نے بابر اعوان کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر گاڑیوں سے متعلق معلومات عدالت میں پیش کریں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ سی سی ٹی وی ہے تو سکرین پر لگانے کا کہیں گے۔
عدالت نے اظہر مشوانی کے بھائیوں کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca