اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے کو اب ہر کوئی دیکھ سکتا ہے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے، اس لیے بہتر ہو گا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اس معاملے کو اٹھا ئیں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول کے اعلان کا اختیار ہے،
اس لیے الیکشن کمیشن فوری طور پر انتخابی شیڈول جاری کرے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا معاملہ اب سب کو نظر آرہا ہے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) سے ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر توجہ دیں تو بہتر ہوگا ہمارے لیول پلیئنگ فیلڈ کا تعلق صرف ایک سیاسی جماعت سے ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز اور منصوبوں کی تکمیل کے قواعد واضح ہیں، سندھ اور دیگر صوبوں میں ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ، پنجاب اور وفاق میں ترقیاتی سکیموں پر کام ہو رہا ہے۔ اور تمام صوبوں میں لیول پلیئنگ فیلڈ یکساں ہونی چاہیے، ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی روایت یکساں ہونی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شروع سے مطالبہ کرتی رہی ہے کہ نواز شریف واپس آئیں، نواز شریف نے وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا تو پیپلز پارٹی ان کا استقبال کرے گی۔ جبکہ نیب کیسز پرانے اور جاری ہیں، نیب کیسز کا آئندہ الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
خالصتان موومنٹ کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ عالمی برادری کب تک بھارت کے ایسے اقدامات کو نظر انداز کرتی رہے گی