لندن میں اوورسیز رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں ختم ہوا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی، مہنگائی اور بے روزگاری سے نکالیں گے، پاکستانی عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ووٹ کی طاقت سے احتساب ہو گا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی اور یورپی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستا نی ملک میں سرمایہ کاری کرکے ملکی صنعتوں کی بحالی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔