سب جانتے ہیں کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پاکستانی سیاست پر اثرانداز ہوتے ہیں ،شاہد خاقان عباسی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ مسئلے کا حل نہیں بلکہ اپنے آپ میں ایک مسئلہ ہے۔

لاہور کے الحمرا ہال میں لاہور لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز شاہد خاقان عباسی نے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین موجود ہے لیکن اس کی بالادستی قائم کرنا بھی ضروری ہے اسٹیبلشمنٹ سمیت سب کو مل کر سیاسی مسائل حل کرنا ہوں گے، تاخیر ملکی مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کرپٹ لوگ اسٹیبلشمنٹ کے لیے قابل قبول ہیں، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ مسئلے کا حل نہیں بلکہ اپنے آپ میں ایک مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی نظام میں چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت نہیں، بیوروکریسی میں بھی متعلقہ وزارتوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، وفاقی ملازمین مراعات کے لیے صوبوں میں کام کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہونا عوام کی صوابدید ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا، 50 فیصد سینیٹرز سیٹیں خرید کر سینیٹ میں پہنچ جاتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پاکستانی سیاست پر اثرانداز ہوتے ہیں لیکن اب آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com