سب جانتے ہیں لاہور اجلاس میں کیا بات ہوئی،عوام کو فیصلےکاحق دیاجائے،شاہ محمود قریشی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سب جانتے ہیں لاہور اجلاس میں کیا بات ہوئی

، اسمبلیوں کی تحلیل، نگران سیٹ اپ کے معاملے پر دو بڑی سیاسی جماعتوں میں مشاورت ہوئی اور فیصلے کیے گئے۔پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، فیصلے ہو چکے ہیں، اب مشاورت باقی ہے۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا، لیکن ان کو پہلے ہی کیے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ ابہام نہیں رہا کہ نگران وزیراعظم کس کی مرضی ہوگی
انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کی سربراہی میں انتخابی اصلاحات سے متعلق کمیٹی بنا دی گئی ہے، انتخابی اصلاحات عجلت میں کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی اہم اسٹیک ہولڈر ہے، پی ٹی آئی پر بھی اعتماد کیا جائےاپوزیشن لیڈر راجہ ریاض صاحب برائے نام ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں بھی عدم استحکام کی جھلک نظر آئی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com