اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب بھی الیکشن ہوں گے بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت سربراہی اجلاس میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں پارٹی عہدیداروں کو پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کے ٹاسک دیے گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو خطرناک صورتحال تک پہنچایا، ہم نے آکر ملک کو سنبھالا، ن لیگ ایک مضبوط اور بڑی جماعت ہے اسے کوئی تباہ نہیں کرسکتا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں
عمران خان بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہم بھر پو ر طریقے سے الیکشن لڑیں گے ، شہبازشریف
شہباز شریف نے کہا کہ ہم عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات جلد حل ہو جائیں گے، معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام منصوبے تیار ہیں، ہم جلد معاشی بحران سے نکل آئیں گے، بہت جلد مہنگائی پر قابو پالیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکمران جماعت کی غلطیوں کو سدھارنے میں وقت لگتا ہے، ہم نے پاکستان اور معیشت کو سنبھالا ہے، سب کچھ کنٹرول میں ہے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔