اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سابق آرمی چیف کے بیان سے متعلق تبصرے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کو لاحق خطرے سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی جنگی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا میں بحث ہوئی، یہ گفتگو سابق آرمی چیف کے انٹرویو کے تناظر میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو اپنی آپریشنل تیاری اور انتہائی جنگی صلاحیت پر ہمیشہ فخر رہا ہے اور رہے گا۔ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انسانی وسائل ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔