زمین پر قبضے کا کیس ،سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوزضپنجاب کی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نےسابق ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی دوست محمد مزاری کو مبینہ طور پر اراضی پر قبضہ کیس میں گرفتار کر لیا۔

گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے کزن شباب مزاری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی اے کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک نجی ہسپتال میں اپنے بیمار دادا بلخ شیر مزاری کی عیادت کر رہے تھے۔

سابق ڈپٹی سپیکر کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری نے کہا کہ میرے والد بلخ شیر مزاری 15 روز سے بیمار ہیں، دوست محمد مزاری ہسپتال میں میرے والد کی عیادت کے لیے آئے تھے۔

ایم این اے نے انکشاف کیا کہ اے سی ای کے اہلکار بغیر کسی وارنٹ یا فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے ہسپتال میں مزاری کو گرفتار کرنے آئے تھے۔

ریاض مزاری نے کہا کہ دوست مزاری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca