اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مقامی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں مرکزی ملزم رضوان حبیب کو سزائے موت سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے فیصلہ سنایا جس میں امریکن ایمبیسیکے چار سینئر افسران اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی ٹیم عدالت میں موجود تھی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ایک امریکی خاتون کو اربوں روپے کی جائیداد کا تنازعہ طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کیا گیا۔
مرکزی مجرم سواتی کے سابق شوہر کو اغوا کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی اور قتل کے الزام میں سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
رضوان کے والد حریت اللہ کو لاش کی بے حرمتی کرنے پر سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
دیگر ملزمان زاہد اور راشدہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا۔