383
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی حکومت نے مقامی سگریٹ پر ٹیکس بڑھا دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے مطابق 100 روپے سے زائد مالیت کے مقامی سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار سے زائد ہونے پر 16500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار یا کم ہونے پر 5 ہزار 50 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔