102
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شاہ چراغ مزار پر حملہ کرنے والے دو افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
مزار پر حملہ گزشتہ سال اکتوبر میں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے اور حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
ایران میں مزار پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے
دونوں افراد نے مقدمے کی سماعت میں بتایا کہ وہ پڑوسی ملک افغانستان میں داعش سے رابطے میں تھے اور شاہ چراغ مزار پر حملے میں وہاں سے مدد حاصل کی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مزار پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کو مزار میں داخل ہوتے اور ایک بیگ میں ہتھیار چھپاتے ہوئے دکھایا گیا، اور یہ کہ فائرنگ اس وقت ہوئی جب زائرین راہداریوں سے بھاگ رہے تھے۔