سوات میں سی ٹی ڈی تھانےکےاندر دھماکہ 8 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز  )سوات کے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر خودکش دھماکے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل نے بتایا کہ تھانے سی ٹی ڈی کابل میں دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت گر گئی، دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

خالد سہیل کے مطابق تھانے سی ٹی ڈی کابل میں 2 دھماکے ہوئے، تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ تھانے کے گیٹ پر کوئی دھماکا نہیں ہوا، عام طور پر خودکش حملہ آور گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیتا ہے، تھانے کی عمارت پرانی تھی، زیادہ تر دفاتر اور اہلکار نئی عمارت میں تھے۔آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق اور 15 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔بعد ازاں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تھانے کے اندر دھماکے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کی اس لعنت کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com