اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈ نمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صبح 3 سے 4 بجے کے درمیان کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب پیش آیا۔. اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 2 دھماکوں میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، جب کہ عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکوں کے بعد 3 سویڈش نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔
نوجوانوں میں سے دو کو کوپن ہیگن کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ تیسرے نوجوان کو دوسری جگہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔. گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکوں کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تلاشی مہم چلائی گئی۔. دھماکوں کے بعد حکام نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔