اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے سامنے آگئے، حکومت موجودہ اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا چاہتی ہے جب کہ پی ٹی آئی الیکشن پر زور دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں قبل از وقت انتخابات، کمپیکٹ اکانومی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت موجودہ اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے پر اصرار کر رہی ہے جبکہ تحریک انصاف مارچ یا اپریل میں انتخابات کرانے پر اصرار کر رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
یاد رہے 17 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ بیک ڈور رابطے جاری ہیں، سیاسی جماعتیں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتیں۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے بات کرنے کو تیار ہے، چار سال ہاتھ نہیں ملایا اب کہتے ہیں بات کریں۔