184
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ پر چین، سعودی عرب، ترکی اور مصر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
حریت کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کو جائز قرار دینے کے ڈرامے رچ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
جی20 اجلاس:پیر کووادی بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی
حریت کانفرنس نے کہا کہ کوئی بھی بین الاقوامی تقریب مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال کو نہیں بدل سکتی، بھارتی فورسز سیکیورٹی کے نام پر جی 20 اجلاس کے وفود کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہیں۔حریت کانفرنس کے مطابق گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔