117
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا جس میں نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش کی گئی۔
قرارداد پیش کرنے پر پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اعتراض کیا کہ سپریم کورٹ نے نیب آرڈیننس کو مسترد کر دیا ہے تو پھر آج کیوں پیش کیا جا رہا ہے۔
اس پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، یہ ہمارا اختیار ہے اور ہم اسے پاس کرائیں گے۔