154
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے.وزیراعظم شہباز شریف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے.
ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت کل ختم ہو رہی تھی اور انہیں 18 مارچ کو ریٹائر ہونا تھا. ظہیر احمد بابر سدھو نے 19 مارچ 2021 کو چیف آف ایئر اسٹاف کی ذمہ داری سنبھالی.