اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )یورپ میں شدید گرمی، شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ برطانیہ میں آج درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔
شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ فرانس، پرتگال، سپین، یونان اور کروشیا کے جنگلات میں لگی آگ نے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔ پرتگال میں 75 ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ جنگلات آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
برطانیہ کے میٹ آفس نے پیر کو متوقع گرم ترین دن کے لیے ریڈ وارننگ جاری کی ہے، جب کہ اسکولوں میں ابتدائی تعطیلات پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکام نے لوگوں کو ٹھنڈی جگہوں پر رہنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔