اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انڈیا میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث انتخابی عملے سمیت 74 افراد ہلاک ہو گئی ،ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آج 10 ریاستوں میں گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ مشرقی ہندوستان میں گرمی کی موجودہ لہر مزید 2 دن تک جاری رہنے کی توقع.
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، بھارتی ریاستیں نئی دہلی، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، یوپی، مدھیہ پردیش، بہار، اڑیسہ اور جھارکھنڈ گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 48 گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سے مرنے والوں کی تعداد 74 ہوگئی، ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والوں میں انتخابی عملے کے 25 ارکان بھی شامل ہیں۔دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے آج 10 ریاستوں میں گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے جب کہ مشرقی بھارت میں گرمی کی موجودہ لہر مزید 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔مزید برآں، ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں اس ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، لیکن آنے والے دنوں میں شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔