373
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شمالی افریقہ میں جاری گرمی کی لہر کے باعث الجزائر کے جنگلات میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 فوجیوں سمیت 34 افراد ہلاک ہو گئے۔
الجزائر کی وزارت داخلہ کے مطابق جنگلات میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ سے متاثرہ علاقوں سے 1500 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ 7000 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
حکام کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جب کہ درجنوں افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی افریقی ممالک میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور مختلف ممالک میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ امریکہ، جاپان اور یورپ کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہر نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔