فرینڈلی فائر میں ایف 16 طیارہ تباہ،یوکرینی فضائیہ کا کمانڈر برطرف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فضائیہ کے کمانڈر مائکولا اولیشیک کو برطرف کر کے ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل اناتولی کوروونوز کو قائم مقام کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین کو فراہم کیے گئے ایک امریکی F-16 طیارے کو یوکرین کے اپنے پیٹریاٹ اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم نے غلطی سے نشانہ بنایا۔امریکا کی جانب سے یوکرین کو دیے گئے 6 F-16 لڑاکا طیاروں میں سے ایک گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز یوکرین کی فوج نے ایک بیان میں طیارے کی تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حادثے میں ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی مارا گیا۔یوکرائنی فوج کا کہنا ہے کہ روسی حملے کو ناکام بناتے ہوئے اس کا F-16 طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ F-16 نے چار روسی کروز میزائلوں کو مار گرایا تھا اور رابطہ منقطع ہونے پر دشمن کے اگلے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا۔واضح رہے کہ یوکرین کو رواں ماہ امریکا سے 6 ایف 16 لڑاکا طیارے ملے تھے، یوکرین کے صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو کہا تھا کہ ایف 16 طیارے یوکرین کے پائلٹ استعمال کر رہے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca