واضح رہے کہ میٹا کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ اس کی ایپس میں دکھائے جانے والے اشتہارات ہیں۔لیکن یورپی یونین کے نئے قوانین ٹیک کمپنیوں کو صارفین کی رضامندی کے بغیر اشتہارات دکھانے سے روکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میٹا نے ان قوانین کی تعمیل کے لیے سبسکرپشن پلان متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جو صارفین اپنے فیس بک یا انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اشتہارات نہیں دیکھنا چاہتے انہیں اب ویب ورژن پر ماہانہ 10 یورو اور اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر ماہانہ 13 یورو ادا کرنے ہوں گے۔
وہ صارفین جو فیس بک یا انسٹاگرام مفت میں استعمال کرنا چاہتے ہیں انہیں مفت، اشتہار سے تعاون یافتہ پروگرام میں شامل ہونے کی ہدایت کی جائے گی۔واضح رہے کہ یورپی یونین نے میٹا کو خبردار کیا تھا کہ اگر صارف کی رضامندی کے بغیر اس کی ایپس میں اشتہارات دکھائے گئے تو اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جولائی میں جرمنی نے میٹا کے خلاف فیصلہ سنایا اور یورپی یونین کی عدالت انصاف نے بھی جرمن مسابقتی کمیشن کو میٹا کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔اسی طرح آئرلینڈ کے ڈیٹا پرائیویسی کمیشن نے میٹا کو اشتہارات دکھانے پر 390 ملین یورو کا جرمانہ کیا۔میٹا نے قانونی مسائل سے بچنے کے لیے اب یورپ میں اشتہار سے پاک سبسکرپشن پروگرام متعارف کرایا ہے۔