فیس بک نے پاکستانی صارفین کیلئےپیسےکمانا آسان بنا دیا

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  چند ہفتوں کے دوران فیس بک نے پاکستانی صارفین

کے لیے  پیسے کمانے کے حوالے سے متعدد فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

پاکستان میں مونو ٹائزیشن  شروع کرنے کے لیے اسٹارز پروگرام کا آغاز۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو نے پاکستانی فیس بک صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

مذکورہ  فیچرز ایک عرصے سے دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں کے لیے دستیاب تھے لیکن اب انہیں

پاکستان میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نومبر 2022 میں پاکستانی صارفین کے لیے پروفیشنل موڈ

فیچر متعارف کرایا گیا تھا، جب کہ اسٹارز نامی پروگرام تک رسائی دسمبر میں دی گئی تھی۔

پروفیشنل موڈ کیا ہے؟
آسان الفاظ میں، یہ انفرادی صارفین کے لیے ایک صفحہ ہے جو بالکل ایسے کام کرتا ہے جیسے کسی

انسٹاگرام  اکاؤنٹ کو کسی پیشہ ور میں تبدیل کرنا۔فیس بک کے مطابق، پروفیشنل موڈ تخلیق کاروں کو

ایک علیحدہ پروفائل میں اپنی رسائی کو بڑھانے میں مدد کرے گا جس میں ان کے لیے مختلف ٹولز اور فیچرز

دستیاب ہوں گے۔

پروفیشنل موڈ کیسے اپنایا جائے؟
اس مقصد کے لیے صارف کو اپنے فیس بک پروفائل پر جانا ہوگا اور پروفائل ایڈٹ کے آگے تھری ڈاٹ مینو میں

جانا ہوگا۔اس مینو پر کلک کرنے پر ٹرن آن پروفیشنل موڈ کے نیچے ایک آپشن آئے گا ٹرن آن پر کلک کریں

آمدن کیسے حاصل ہوگی؟
پروفائل کو پروفیشنل موڈ میں تبدیل کرنے کے بعد، صارفین کو تجزیاتی ٹولز اور فیس بک ریلز پلے بونس پروگرام

جیسے مونو ٹائزیشن فیچرز تک رسائی حاصل ہو جائے گی، جہاں وہ اپنی مختصر ویڈیوز سے پیسے کما سکتے ہیں۔

پروفیشنل موڈ کے ساتھ، صارفین ریلز، لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جو ان کے فالوورز

سے براہ راست مونو ٹائزیشن پروگرام ہے۔

فیس بک اسٹارز کیا ہے؟
اس پروگرام کو پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور میں مین آفس کے دورے

کے موقع پر کیا۔ یہ فیچر سب سے پہلے 2021 میں مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا اور ایک سال بعد اسے

پاکستانی صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔اس فیچر کے ذریعے کوئی بھی صارف (چند شرائط کو پورا کر کے) اپنی

تصاویر، ویڈیوز، لائیو سٹریمز یا تحریری پوسٹس سے پیسے کما سکتا ہے۔ جو لوگ ان پوسٹس یا مواد کو دیکھتے ہیں

وہ ستارے خرید سکیں گے اور آپ کو تبصرے بھیج سکیں گے۔

ہر ستارے پر کتنےپیسےملیں گے ؟
آپ کو ہر ستارے کے بدلے ایک امریکی سینٹ ملے گا فیس بک کے مطابق، اسٹارز پروگرام آف لائن کاروبار اور خدمات

کو آن لائن منتقل کرنے میں مدد کرسکتا ہے، فالوورز اور مداحوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بناتا ہے۔

فیس بک اسٹارز کی شرائط
صارفین کو ا فیس بک اسٹارز کے لیےاپنا ایک پیج بنانا ہوگا جس کے کم از کم 60 دنوں

تک  1000 فالورز ہونے چاہئیں۔
فیس بک کمیونٹی کے معیار اور پارٹنر مونو ٹائزیشن کی پالیسیوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔

صارف اپنے مداحوں کو اسٹار گول بتا سکتا ہے تاکہ لوگ اس کے مواد پر ستارے خرید کر بھیج سکیں۔

صارفین کو بینک اکاؤنٹ یا پے پال کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی تاکہ رقم وہاں جمع کی جا سکے۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca