117
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) ترک صدر اردگان کی غزہ میں اسرائیلی مظالم کو روکنے میں ناکامی پر اسلامی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے آئی سی کو بھی آڑھے ہاتھو ں لے لیا
یہ بھی پرھیں
حماس کی کھل کر حمایت، ترک صدر نےدورہ اسرائیل منسوخ کر دیا
انقرہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ آئے روز فلسطینی شہداء کی لاشیں سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں۔ترک صدر نے مزید کہا کہ اسرائیلی دہشت گرد فلسطینیوں کا تقدس پامال کر رہے ہیں، بچوں کو ذبح کیا جا رہا ہے، لوگوں کو خیموں میں جلایا جا رہا ہے، مسلم دنیا کب متحد ہو گی؟ او آئی سی ان مظالم کے خلاف موثر پالیسی کب اپنائے گی؟صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عالم اسلام کے دل میں مٹھی بھر دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے اور کچھ نہ کرنے پر ہم سب کو اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا ۔