اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق ہے۔
امید ہے پیپلز پارٹی کے ذکاء اشرف پی سی بی کے چیئرمین بنیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں کو کہیں اور استعمال کرے۔ حامد میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ وزارت کھیل ہمارے پاس ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا تعلق وزارت کھیل سے ہے۔ سربراہ بھی ہمارا آدمی ہونا چاہیے نجم سیٹھی کا نہیں، پیپلز پارٹی نجم سیٹھی کی جگہ ذکا اشرف کو لانا چاہتی ہے لیکن نواز شریف چاہتے ہیں کہ نجم سیٹھی کو نہ چھیڑا جائے۔
یہ بھی پڑھیں
نجم سیٹھی پی سی بی کے نئے چیئرمین ہوں گے، وزیراعظم نے منظوری د یدی
اس حوالے سے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات کے تاثر کو مسترد کردیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری بھی ہمیشہ افہام و تفہیم سے بات کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
پی سی بی میں تبدیلیاں،نجم سیٹھی کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے چند روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں وزیر اعظم نے انہیں پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ .