اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانا ہے تو دو طلاقیں ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے ن لیگ کو سسٹم کو طلاق دینی پڑے گی
دوسری عمران خان کو بھی طلاق دینی ہوگی میں سیاسی طلاق کی بات کر رہا ہوں۔ اگر بانی پی ٹی آئی قبول نہیں تو (ن) لیگ بھی نہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہوشیار کھیل کر ریاست اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے لایا۔
ن لیگ کو ہمیشہ ایک زبان بولنے والوں پر حملہ کرنے کی عادت ہے۔ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے کہ معصوم پشتونوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر اٹھایا جا رہا ہے۔ یہ ناانصافی کا معاملہ ہے۔ پٹھان بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے سندھی، پنجابی اور بلوچ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے جھوٹ بول رہی ہے تحریک انصاف کی لڑائی ریاست سے ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ احتجاج کے دوران رینجرز کے تین اہلکار شہید ہوئے، حکومت ان کا دفاع بھی نہیں کر پا رہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور بشریٰ بی بی کو گرفتار کرائیں گے اور وہ یہ فیصلہ کر کے انہیں اسلام آباد سے لے گئے ہیں۔
حکومت کا بوجھ انہیں ڈبو دے گا معاشی بہتری کا سہرا حکومت کو نہیں، SIFC کو جاتا ہے۔