اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مشہور خاتون نجومی بابا وانگا، جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا نے گزشتہ سالوں کی طرح اپنی موت سے قبل 2023 کے بارے میں کچھ پیشین گوئیاں کی تھیں
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بابا وانگا کی 80 فیصد پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں۔
بابا وانگا کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہزادی ڈیانا کی موت، سوویت یونین کے خاتمے، مشرقی اور مغربی جرمنی کے اتحاد اور تھائی لینڈ میں 2004 میں سونامی جیسی پیشین گوئیاں کیں جو سچ ہوئیں۔
نابینا نجومی بابا وانگا کی 2022 کی 2 پیشین گوئیاں سچ ثابت ہوئیں
نابینا نجومی بابا وانگا نے 2022 کے لیے کیا پیشین گوئیاں کیں؟
خاتون نجومی نے 2022 کے حوالے سے کچھ پیشین گوئیاں بھی کیں جن میں سے خطرناک زلزلہ اور سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلت درست ثابت ہوئیں۔
بابا وانگا کون تھیں اور اس کی پیشین گوئیاں اتنی اہم کیوں ہیں؟
بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہو گئی تھیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ مستقبل کو دیکھنے کی قدرتی صلاحیت ر کھتی تھیں
وہ نہ صرف جڑی بوٹیوں کی ماہر تھیں بلکہ ایک مذہبی رہنما بھی تھیں جنہوں نے 5079 تک پیشین گوئیاں کی تھیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا ختم ہو جائے گی۔
بابا وانگا کی 2023 کی پیشین گوئیاں:
بابا وانگا کے مطابق سال 2023 میں اگلی نسل لیبارٹریوں میں تیار کی جائے گی، یعنی یہ رجحان بڑھے گا کہ لوگ اپنے بچے لیبارٹریوں میں پیدا کریں گے۔
اس کے علاوہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے رنگ اور خصوصیات کا انتخاب بھی کر سکیں گے، یہی نہیں بلکہ بابا وانگا نے قدرتی پیدائش پر پابندی لگانے کی بھی پیش گوئی کی تھی۔
نجومی کے مطابق 2023 میں زمین کا مدار تبدیل ہونے کا واضح امکان ہے، جس سے موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ اس حد تک بڑھے گی کہ لوگوں کے لیے پریشان کن حالات پیدا ہوں گے، ایسا 56 سال قبل ہوا تھا۔
2023 کے لیے بابا وانگا کی ماضی کی پیشین گوئیوں میں یہ بھی شامل ہے کہ زمین پر رہنے والے ایک حملے سے مارے جائیں گے حملہ دنیا کے بڑے ممالک میں ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
نئے سال میں ایک پاور پلانٹ میں ایک بڑا دھماکہ ہوگا جس سے زہریلے بادل پیدا ہوں گے جو ایشیا کو متاثر کریں گے۔
اس کے نتیجے میں بھارت سمیت کئی ممالک میں سنگین بیماریاں پھیل جائیں گی۔