اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)حال ہی میں اداکارہ جویریہ عباسی ایک ٹی وی کے مارننگ شو میں نظر آئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کی.
پروگرام کے دوران شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئےجویریہ عباسی نے کہا کہ ان کی شادی کو 3 ماہ ہو چکے ہیں اور اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ پرامن زندگی گزار رہی ہیں، ان کے شوہر بزنس مین ہیں اور ان کا شو بز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان کی بیٹی انزیلا عباسی تھی جس نے انہیں شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا او وہ شادی پر راضی ہوگئیں، اس کے علاوہ خاندان کے تمام افراد اور دوستوں نے انہیں شادی کرنے کا مشورہ دیا.
اداکارہ نے کہا کہ بشریٰ انصاری اور ثمینہ احمد نے بڑی عمر میں شادی کر کے میری جیسی خواتین کی حوصلہ افزائی کی، بشریٰ انصاری نے مجھے کئی ملاقاتوں میں شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا.
انہوں نے کہا کہ شادی میں تاخیر ذمہ داریوں کے بوجھ کی وجہ سے ہوئی، والد اور پھر ان کی والدہ کی بیماری کی وجہ سے انہیں اپنے بارے میں سوچنے کا موقع نہیں ملا
واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی ہے لیکن دونوں 2007 میں الگ ہو گئے
94