اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مشہور پاکستانی اداکارہ یشما گل جو الحاد سے مذہب کی طرف لوٹنے کے بعد اپنی روحانی تبدیلی کے لیے جانی جاتی ہیں نے حال ہی میں شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ یشما گل نے انسٹاگرام پر سعودی عرب کی ایک نیوز رپورٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’شادی کا وقت آگیا ہے۔‘
اس خبر کے مطابق سعودی حکومت نے مکہ اور مدینہ میں شادیوں کی اجازت دے دی ہے جس پر یشم گل نے خوشی کا اظہار کیا۔.
یشما گل کی انسٹا اسٹوری کے بعد مداحوں نے ان کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔.
یشما گل اس سے قبل ذاکر نائک سے پوچھے گئے سوال اور "دل کا رشتہ ایپ” پر 10،000 رشتے کی درخواستوں کی سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔.
9