70
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے اپنی سالانہ 100 خواتین 2024 کی فہرست جاری کی ہے جس میں مشہور پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی شامل ہیں۔.
حدیقہ کیانی جو 1990 کی دہائی سے موسیقی کی دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں، نہ صرف اپنی روح پرور گائیکی کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ انسانیت کے لیے ان کی خدمات بھی بے مثال ہیں۔.
2022 میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران حدیقہ نے متاثرین کی مدد کے لیے وسیلا راہ پروجیکٹ شروع کیا جس کے تحت بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں 370 سے زائد مکانات تعمیر کیے گئے۔.
بی بی سی کے مطابق حدیقہ کیانی جنوبی ایشیائی پاپ میوزک میں خواتین کے عزم اور طاقت کی علامت ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر بھی کام کرتی ہیں۔