اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شائقین کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے دیکھنے کےبے تاب ، پی سی بی نے میچ کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا بھی اعلان کر دیا۔
ہائبرڈ ماڈل کے تحت چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے میچ سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایونٹ کے میچوں کے ٹکٹوں کی قیمت کم از کم 1000 روپے اور زیادہ سے زیادہ 25000 روپے بتائی جا رہی ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچوں میں شائقین 1000 روپے کے ٹکٹ پر مڈ وکٹ انکلوژر میں، 3500 روپے کے ٹکٹ کے لیے وسیع لانگ آن ایریا میں میچ دیکھ سکیں گے۔ 7000 روپے کے ٹکٹ کے لیے وی آئی پی انکلوژر۔میچ کا سب سے مہنگا ٹکٹ 12،000 ہوگا جس کے لیے کرکٹ شائقین کو نئی عمارت کے ساتھ بنے دیوار سے میچ دیکھنے کا موقع ملے گا۔. یہ جگہ کھلاڑیوں کو دیکھنے کے خواہشمند کرکٹ شائقین کے لیے بھی بہترین جگہ ہوگی۔