لوٹی دولت چھپانے کیلئے بنایا گیا فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر 

عمران خان اور بشری بی بی کی اکٹھی کی گئی دولت کو دنیا کے  مختلف ممالک میں چھپانے کی غرض سے اس سے خریدے پاسپورٹ پر فرح گوگی کے بیرون ملک دورے۔ • دسمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر  عمران خان اور بشری بی بی نے ملک کے ایک معروف پراپرٹی ٹائکون کے بیٹے کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا۔

یہ بھی پڑھیں 

پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران فرح گوگی کی کرپشن کی مکمل تفصیلات

اس پراپرٹی ٹائکون نے ایک اور معروف بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے۔ • 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدے جانے والا وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بشری بی بی کے حوالے کر دیا گیا۔

3 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت جانے سے چھ دن قبل فرح گوگی پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا ۔ • دبئی کے بعد باقی تمام سفر وینا تاؤ کے پاسپورٹ پہ کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس نقل و حرکت سے آگاہ نا رہیں۔ • عمران خان اور بشری بی بی نے پاکستان سے لوٹی گئی کثیر رقم کو ٹھکانے لگانے کیلئے فرح گوگی کے خفیہ بین الاقوامی دوروں اور بینک اکاؤنٹس کو وینا تاؤ کے خفیہ پاسپورٹ سے ممکن بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

تحریک انصاف نے فرح گوگی کو غیر متعلقہ قرار دے دیا

یاد رہے دو دن پہلے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان اور بشری بی بی کی یہ فرنٹ پرسن ساڑھے چودہ ارب روپے  کے ناجائز اثاثوں کی مالک ہے۔ • صرف تین سال کے قلیل عرصے کی عمران خان کی حکومت کے دوران   انکی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی ظاہری اور غیر ظاہری دولت میں 4520 ملین روپے کا اضافہ ہوا۔ • اپنی حکومت گرنے کے بعد پورے ملک کو انتشار میں ڈال کر عمران خان نے اپنی چوری اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔