اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ساڑھے تین سال حکومت میں کام کرنے کا موقع ملا جس کے بعد انہیں عدم اعتماد کے آئینی طریقہ کار کے ذریعے ہٹایا گیا، انہوں نے پرتشدد مزاحمت کا راستہ منتخب کیا
چیئرمین پی ٹی آئی نے پر تشد د مزاحمت کا راسته اختیار کیا
فرخ حبیب نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں#ExpressNews #BreakingNews #farrukhabib #PTI pic.twitter.com/X9dUlv8M9e— Express News (@ExpressNewsPK) October 16, 2023
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے المناک واقعے کے بعد ہم اپنے گھروں سے دور رہے۔ 9 مئی کو جو ہوا وہ غلط تھا۔ میں تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں۔ میں جہانگیر ترین سے ملا ہوں۔ میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔