161
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فرح خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کو نام بدنام کرنے پر لیگل نوٹس بھیج دیا۔
فرح خان نے قانونی نوٹس اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے عطا تارڑ کو بھجوایا۔
نوٹس کے متن کے مطابق عطا تارڑ نے اپنے جواب میں اعتراف کیا کہ انہوں نے فرح خان کا نام بدنام کیا اور معاون خصوصی مسلسل ان کا نام بدنام کر رہے ہیں۔
مزید کہا کہ عطا تارڑ کے اقدام سے فرح خان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی سات دن میں معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔