اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کینیڈا مورگیج اینڈ ہاؤسنگ کارپوریشن کی وسط سال کی مارکیٹ رپورٹ کے مطابق میٹرو وینکوور سمیت زیادہ تر بڑے شہروں میں کرایوں کی شرح کم ہو رہی ہے، جس کی بنیادی وجہ رہائش کی فراہمی میں اضافہ اور آبادی میں سست اضافہ ہے ۔
رپورٹ کے مطابق وینکوور میں 2025 کے پہلے تین ماہ میں کرایوں میں 4.9 فیصد کمی آئی ہے ۔ تاہم، کرایوں کا بڑھاؤ کم ہونے اور فراہمی میں وسعت کے باوجود کرایہ داری کی استطاعت بہتر نہیں ہو رہی ۔ٹی نینٹ ریسورس اینڈ ایڈوائزری سینٹر (TRAC) سے تعلق رکھنے والی کیلن ٹائریل کہتی ہیں کہ اگر کرایہ دار ہو تو وہ اپنے مالک مکان (لینڈ لارڈ) سے کرایہ کم کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
"اگر مالک مکان ‘نہیں کہتا ہے، تو کرایہ دار جان جائے گا کہ وہ کس صورتحال میں ہے، اور شاید وہ یہ دیکھ کر نقل مکانی کے اخراجات پر غور کرے کہ کرایے گر رہے ہیں یا نہیں” ۔
ٹائریل کا مزید کہنا ہے کہ اس قسم کی درخواست کرنے سے قبل کرایہ دار کو پڑوسیوں کے کرائے معلوم کرنے چاہئیں اور دیکھنا چاہیے کہ اپنے ہی عمارت میں دوسرے یونٹس کس کرائے پر دستیاب ہیں ۔اگر کسی کرایہ دار کو حال ہی میں کرایہ بڑھانے کا نوٹس ملا ہے، تو وہ یقینی بنائے کہ وہ قانونی حد کے اندر ہے۔”
بہت سے معاملات میں کرایہ دار نے ایسے اضافہ قبول کر لیا جو قانونی حد سے زیادہ تھا، لہٰذا کرایہ کم مانگنا جائز ہے” ۔CMHC کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں میں زیادہ تر بڑے شہروں میں خالی رہائش کی شرح (وکینسی ریٹ) بڑھنے کی توقع ہے، جو کہ آبادی میں سست اضافہ اور ملازمت کے بازار کی کمزوری کا نتیجہ ہو سکتی ہے ۔