اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس ہوا جس میں اراکین نے ملک کی پہلی میوزک پالیسی کی منظوری دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، سردار ایاز صادق، میاں جاوید لطیف، اعظم نذیر تارڑ اور نوید قمر نے شرکت کی۔
مولانا اسد محمود، سید امین الحق، آغا حسن بلوچ، طاہر بشیر چیمہ بھی اجلاس کا حصہ تھے جبکہ مرتضیٰ جاوید عباسی، عون چوہدری، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور مولانا عبدالواسع نے بھی کابینہ کے الوداعی اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اسمبلیوں کی تحلیل، نگران سیٹ اپ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے وزراء سے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی۔ .
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے ملک کی پہلی میوزک پالیسی کی منظوری دی۔ 1970 کے بعد سے موسیقی کے شعبے میں قانونی، انتظامی یا پالیسی کی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
نئی میوزک پالیسی میوزک انڈسٹری کو درپیش دیگر مسائل کو حل کرے گی ۔
میوزک پالیسی ہمسایہ ممالک میں رائج قوانین اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیار کی گئی ہے، پرانی موسیقی، مقامی اور لوک موسیقی، علاقائی زبانوں میں موسیقی کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات بھی پالیسی کا حصہ ہیں۔