181
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جارہے تھے تاہم اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک دیا گیا۔
ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ایئرپورٹ سے واپس چلے گئے۔
ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور دستی سامان بھی قبضے میں لے لیا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فاشزم اور فسطائیت عروج پر ہے۔ میرے خاندان کے افراد، جن کے جگر کی پیوند کاری ملک سے باہر ہو رہی ہے، ان کی عیادت کے لیے ملک سے باہر جا رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے امیگریشن روک دی، میرا پاسپورٹ اور ہینڈ کیری ان کے پاس ہے۔