فاشسٹ حکومت نے جنرل مشرف کے مارشل لا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،عمران خان

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فاشسٹ حکومت نے جنرل مشرف کے مارشل لا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کو بالکل پیچھے چھوڑتے ہوئے فاشسٹ حکومت نے جنرل مشرف کے مارشل لا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ فسطائی حکومت تحریک انصاف کو کچلنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر کاربند ہے، اس دوران ملکی معیشت تباہی کے گہرے گڑھے میں گر رہی ہے۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کے لیے 320 سے 325 روپے میں دستیاب ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں فی ڈالر 30 روپے کا فرق ہے، جس کا سیدھا مطلب ہے معیشت میں ڈالر کا ذخیرہ اندوزی / روپے کے مقابلے میں ڈالر میں عوام / کاروباری طبقے کا غیر معمولی اعتماد

سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ ملک بہت زیادہ مہنگائی کے چنگل میں پھنس جائے گا  ڈی ایم رہنما ئوں کے اربوں ڈالرز غیر ملکی محفوظ خانوں میں محفوظ ہیں ان کا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن  سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان کی حکمران اسٹیبلشمنٹ کس طرح ملک کو مکمل معاشی تباہی اور بدحالی کی دلدل میں دھنسنے دے رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com