اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔
پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا 2 روزہ اجلاس ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
FATF کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کے لیے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کی نگرانی میں رہے گا، پاکستان کو انسداد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ قانون پر مزید عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکہ، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی، خلیج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن سمیت 25 ممالک شامل ہیں۔
تنظیم کی اہم ذمہ داریوں میں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔
پاکستان کا نام عالمی واچ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے اسے بین الاقوامی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی کڑی نگرانی کرنے کی ضرورت ہوگی، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔