34
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ایک باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔.یہ واقعہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔. حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔.
دونوں باپ بیٹے کی لاشوں کو فوری طور پر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔.
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک باپ اور بیٹا تھے۔. متوفی کی شناخت 45 سالہ جمیل اور اس کے بیٹے کی شناخت 5 سالہ صبیح اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔. حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی آنے والی رحمان بابا ٹرین ان سے ٹکرا گئی۔.