401
اردو ورلڈ کینیڈا (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست ورجینیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ورجینیا کے ایٹریا تھیٹر کے باہر گریجویشن کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد منگل کو ہونے والی اسکول کی گریجویشن تقریب منسوخ کردی گئی ہے جب کہ تمام کلاسوں میں تدریسی عمل بھی معطل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گریجویشن تقریب میں شریک باپ بیٹا فائرنگ سے جاں بحق ہوئے جن کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی جا رہی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے 19 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔