35
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس 2025 کے فائنل میں میکسیکو کی 25 سالہ فاطمہ بوش نے تاج اپنے نام کر لیا۔ وہ انسانی خدمت اور رضاکارانہ کاموں کے لیے مشہور ہیں۔ فائنل سے پہلے، تھائی ایونٹ ڈائریکٹر کی سرزنش پر فاطمہ نے ڈرامائی واک آؤٹ کیا، جس میں مس عراق سمیت دیگر شریک خواتین نے بھی ساتھ دیا۔ ایونٹ آرگنائزر بعد میں معافی مانگنے پر مجبور ہوا۔
اس مقابلے میں آئیوری کوسٹ، فلپائن، تھائی لینڈ اور وینزویلا کی خوبصورت خواتین بھی شامل تھیں۔ فائنل سے قبل دو ججز کے استعفے اور دیگر حادثات جیسے مس برطانیہ اور مس جمیکا کا گرنا بھی سامنے آیا۔
ان تمام مشکلات کے باوجود، فاطمہ بوش نے حوصلے اور محنت سے سب کو متاثر کیا اور مس یونیورس 2025 کا تاج جیتا۔ میکسیکو کی صدر نے انہیں خواتین کے لیے مثال قرار دیا۔