چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے ،فواد چوہدری کا اعلان 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

 پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنا ہی ادارہ ختم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے ایک کروڑ سمندر پار پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ ​​کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے لیکن ن اور پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ ​​پر خاموشی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 221 کے تحت پہلی بار چیف الیکشن کمشنر کے اختیارات برقرار رکھے اور صدر کا اختیار واپس لے لیا، چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرے گی جس میں موجودہ الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی جائے گی۔

علاوہ ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا میں ایک کمیشن نے پاکستان کی موجودہ حکومت کی مذمت کی ہے، جرمن سفیر نے انسانی حقوق کے حوالے سے عمران خان سے ملاقات کی، جب پاکستان بنا تو قائداعظم نے انسانی حقوق پر خصوصی توجہ دی، لیکن آج  لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے، لاہور، کراچی، اسلام آباد سے لوگ اغوا ہو رہے ہیں، پرویز الٰہی کے گھر کے دروازے توڑ دیے گئے

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے معزز ججز کو نشانہ بنایا، ن لیگ چیف جسٹس اور نیب کیسز سننے والے دو ججز کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com