فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کے معاملے میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں فواد چوہدری نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نواز شریف کی بیرون ملک جانے کی اجازت کے کیس میں مجھے فریق بنانے کا حکم دے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ خرابی صحت کے باعث نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے ضامن شہباز شریف تھے، نواز شریف مفرور مجرم ہیں، شہباز شریف کو ضامن کے طور پر نواز شریف کو وطن واپس لانا تھا لیکن انہوں نے سفارتی حکم جاری کیا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی میری درخواست مسترد کردی، لاہور ہائیکورٹ مجھے کیس میں فریق بنانے کا حکم دے۔
درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca